وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر نے ملاقات کی،وزیراعظم نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد دی،،وزیراعظم کا کہنا تھا توقع ہے نئے امریکی سفیر پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کریں گے،شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا،،،ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے تنازع جموں کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ۔