مہنگائی نے ملک بھر میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،مہنگائی کی شرح21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،،،گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں13.8 فیصد اضافہ ہوا،،،پٹرول کی قیمت میں99.44 اور بجلی 35 فیصد مہنگی ہوئی،،،خوردنی تیل و گھی،پھل اور سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں۔
حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی،،،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،،، جس کے مطابق ایک سال کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں19.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا،،،دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح23.6 فیصدبڑھی ہے.
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 175 فیصد اضافہ ہوا،،،ٹماٹر کی قیمت149فیصداورخوردنی تیل وگھی کی قیمت میں88 فیصد اضافہ ہوا،،،پٹرول کی قیمت99.44فیصد اور بجلی35فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک سال کے دوران دال مسور74فیصد،چنے65،پھل41اور چکن34فیصد مہنگا ہوا،،،گندم کی قیمت میں30 فیصد،سبزیاں 27 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں بھی 27 فیصد اضافہ ہوا،،،لیکوڈ ہائیڈرو کاربن63 فیصد مہنگے ہوئے۔