شیخ رشید برس پڑے

راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دےرہے ہیں۔کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت PPP کبھی MQM کو نہی دے گی۔چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد PTIکی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے۔آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے.

روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا،حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے،جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہی آرہی،اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے.

سپریم کورٹ کا 63۔Aکا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا،50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی،اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہی چل سکتا،اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا،2 تاریخ کو لال حویلی سے پریڈ گراونڈ جاوں گا۔فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں