9.9 C
New York
Saturday, December 9, 2023

Buy now

spot_img

ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ، عوام بے حال

گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چھانگا مانگا میں  بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری
سڑکوں پر نکل آئے۔

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا۔جبکہ معمولات زندگی اور کاروبار بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگاواٹ ہے۔۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق۔۔ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 جبکہ کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

دوسری جانب لاہور میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لیسکو کا شارٹ فال 700 میگاواٹ ہے۔۔۔لیسکو کی طلب 5 ہزار 600،جبکہ فراہمی 4 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔شہر کے متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمرزخراب ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

چھانگا مانگا میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔۔شہریوں نے چھانگا مانگا اوور ہیڈ برج بلاک کر دیا۔جس کے باعث  گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور  واپڈا کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles