برسات کا آغاز ہوگیا،مظفر آباد میں مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ادھر چترال میں گلیشیئر کی برفانی جھیل پھٹنے سے دو پل بہہ گئے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون کا پہلاسپیل شروع ہورہا ہے ،بارشوں کا یہ سلسلہ 4 جولائی تک جاری رہے ،،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آج مون سون کی پہلی بارش ہوئی،،گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،،لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو سفر سے روک دیاگیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےاسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی،، لاہور،بہاولنگر،خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔سندھ کے ساحلی اضلاع کے علاوہ ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکراورکراچی میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے۔بلوچستان میں خضدار،قلات،بارکھان،تربت اور آواران میں بھی بارش کا امکان ہے۔
چترال میں ایشپرو گلیشئر کی برفانی جھیل پھٹنے سے 2 رابطہ پل بہہ گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رابطہ پُل بہنے سے آرکری نالے میں طغیانی آ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایشپرو کے علاقے میں رواں ماہ برفانی جھیل پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔