عمران خان نے حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا.
اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکلا سے خطاب میں چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ حمزہ شہباز کیسے دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟ اس سیٹ اپ کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اگر ان چوروں کو مسلط کرنا ہے تو ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں،ان کی وجہ سے رول آف لاء تباہ ہو رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ بلدیاتی الیکشن پر تو حکومتی اتحادی بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں،ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے کہ طاقتور کو نہیں پکڑا جاتا،صرف چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈالا جاتاہے،،تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی سازش کے اپنے بیانیے پر بولے،ملکی حالات میں سب سےبڑی بحث رجیم چینج ہے،میں نے سائفر دیکھا تو تین بار پڑھا ؟سائفر میں لکھا تھا عمران خان نےروس جانے کا فیصلہ اکیلے کیا،سفارتکارنےبتایا کہ فیصلہ عمران خان کا اکیلےکا نہیں مشترکہ تھا۔