لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش، لڑکی نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ،طالبہ کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا،طالبہ کا تعلق فزکس ڈیپارٹمنٹ سے ہے،ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے لڑکی کی ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے،جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں،طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے،والدہ کے مطابق بیٹی کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی جس سے وہ خوش نہیں تھی۔