شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان کٹ گیا۔قومی کرکٹر لاہور سے کراچی جا رہے تھے کہ تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نےروک کر 1500 روپے کا جرمانہ تھمادیا۔سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔