عمران خان کا بڑا فیصلہ، شہباز حکومت مشکل میں

ہم 2جولائی کو احتجاج کریں گے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگ نکلیں.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے   میڈیا  سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے تحت آئی ہے، انہوں نے تو معیشت ٹھیک کرنی تھی یہ خود کو  بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، عالمی سازش کے ذریعے حکومت کو مسلط کیا گیا، دو ماہ ہو گئے ہیں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سمیت اداروں کو تباہ کردیا،، اپنے  ویڈیو خطاب میں عمران خان نے سرکاری ملازمین اور پولیس افسران کو دھمکاتے ہوئےکہا کہ جو لوگ اس حکومت کے غیر قانونی اقدامات میں مدد فراہم کررہے ہیں ، پی ٹی   آئی سب کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں