طویل لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ، ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق۔ کشمیر، بالائی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مون سون کا دوسرا اسپیل 6 سے 15جولائی تک متوقع ہے۔سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی سے بارش کا امکان ہے۔مون سون سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کا باعث بن سکتا ہے .