سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ۔ سیریز کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔
تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ گرین شرٹس 7 اور 13 اکتوبرکو بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگی۔ 8 اور 11 اکتوبر کو پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میدان سجے گا۔ فائنل میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان 27 اور 30 اکتوبرکو کوالیفائیڈ ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گا۔ پاکستان 3 نومبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔
پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے ساتھ ٹی 20 میچز کھیلنے اور اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی ۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل سہہ ملکی سیریز پر خوشی ہے۔