قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید مستعفی ہوگئے

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید مستعفی ہوگئے۔کامن ویلتھ گیمز کےلئے مینجمنٹ سے ہی نیا مینجر مقرر کیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خواجہ جنید نے مینجر سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور وہ کامن ویلتھ گیمز میں نہیں جائیں گے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ ایشیا کپ میں میدان میں بارہ کھلاڑیوں کی انکوائری کمیٹی بدھ سے ایبٹ آباد میں کام شروع کرے گی اور کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے سفارشات دے گی۔ سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کا ڈیلی الائونس ادا کردیا ہےباقی بھی الائونس دے دیا جائیگا جبکہ ہیڈ کوچ ایکمین کا نیا ویزا جلد جاری ہوجائے گا اور وہ لاہور کے کیمپ میں ان ایکشن ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں