18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

دو دوستوں کی دوستی کا ایسا واقعہ جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا

دو دوستوں کی دوستی کا ایسا واقعہ جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا ،تو آئیے آپ کو سناتے ہیں .

انس اور احمد آپس میں گہرے دوست تھے ۔اکھٹے کھانا پینا ،آوارہ گھومنا ،فلمیں دیکھنا، ،غرض ہر کام اکٹھے کرتے ہیں۔شام ہوتے ہی گھر سے موٹر سائیکل پر باہر نکل جانا اور راہ چلتی لڑکیوں کو تنگ کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا،دونوں نے عہد کیا تھا کہ وہ ہر کام میں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر حق دوستی ادا کیا کریں گے۔ ایک دن انس احمد کے پاس آیا اور بولا !!! یار آج ایک نئی لڑکی پٹائی ہے ،اف یار کیا حسینہ ہے۔۔۔۔ ادا قاتل۔۔۔۔ نگاہ قاتل ۔۔۔میرا دل تو اس کی جھیل جیسی آنکھوں میں ڈوب گیا ہے ۔ احمد نے تجسس سے بھرپور لہجے میں پوچھاارے یار !!!وہ ہے کون ؟ انس بولا یار!! وہ فلاں محلے کے امام صاحب ہیں ناں۔۔۔۔۔ان کی بیوی ہے ۔۔۔
احمد سٹپٹایا !!! “امام صاحب کی بیوی” ارے تجھے کو ئی اور نہیں ملی انس۔۔۔بس یار میں تو مر مٹا ہوں اس پر ۔۔۔لیکن ایک مسئلہ ہے ۔احمد بولا ۔وہ کیا ؟

یار اس کی اور میری سیٹنگ تو ہو گئی ہےلیکن مسلہ یہ ہے کہ امام صاحب جب نماز پڑھانے جاتے ہیں تب ہی اس سے ملنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ابھی ملاقات پوری نہیں ہو پاتی تو امام صاحب کے واپس گھر آنے آنے کا ٹائم ہو جاتا ہے۔دل کھول کے محبوبہ سے ملاقات بھی نہیں کر پاتا۔۔کیا تم میری مدد نہیں کرو گے ؟احمد بولا: کیسی مدد یار ؟ تو بول تیرے لیے جان بھی حاظر ہے ،انس نےکہا بس یار تم ایک کام کرو ۔۔۔۔جس مسجد میں امام صاحب نماز پڑھاتے ہیں تم بھی اس مسجد میں نماز پڑھنا شروع کر دو ۔۔۔نماز کے بعد تم امام صاحب کے پاس دینی مسائل پوچھنے کے بہانے بیٹھ جایا کرنا ۔۔۔۔تب تک میں اطمینان سے اپنی محبوبہ سے مل لیا کروں گا ۔۔۔چنانچہ احمد نے اپنے دوست کا ساتھ دینے کے لیے ایسا ہی کیا وہ روز نماز پڑھنے مسجد میں جاتا اور پھر علمی گفتگو اور سوال و جواب کے بہانے امام صاحب کو باتوں میں لگائے رکھتا اور جب امام صاحب کے جانے لگتے تو فورا کال کر اپنے دوست کو آگاہ دیتا ۔۔۔اور اس کا دوست امام صاحب کے آنے سے پہلے نکل جاتا ۔۔۔۔۔کافی عرصہ ایسا ہی گزر گیا ۔۔۔۔اس عرصہ میں قرآن حدیث اور نیکی کی باتیں سن کراحمد کے اندر ایک خوشگوار تبدیلی آ گئی ۔ اسے دین کی باتیں اچھی لگنے لگیں اور وہ دین کی طرف مائل ہو گیا ۔ایک دن اس کے ضمیر نے اسے کہا کہ تم امام صاحب کے ساتھ بہت بڑا دھوکا کر رہے ہو۔۔تمھیں امام صاحب کو کی ساری حقیقت حال بتا کر معافی مانگ لینی چاہیے ۔۔۔ورنہ یہ امام صاحب کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ہو گا جو شاید کبھی معاف نہ ہوسکےگا ۔چنانچہ اس نے ہمت کی اور امام صاحب سے کہا کہ امام صاحب آج میں آپ کو یہ راز کی بات بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں آپ کو دھوکا دیتا رہا ہوں اورآپ کی بیوی آپ سے خیانت کرتی ہے اور پھر ساری بات امام صاحب کو بتا دی ۔

امام صاحب نے تعجب سے ساری باتیں سنیں اور بولے !!!! میری تو ابھی شادی ہی نہیں ہوئی !!!!تم یہ کیا کہ رہے ہو یہ سن کر احمد پر سکتہ طاری ہو گیا۔کیا آپ جانتے ہیں کہ جب امام صاحب کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی تو انس کس کی بیوی سے ملنے جاتا تھا ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احمد کی بیوی سے ۔۔۔۔سچ ہے جن لوگوں کی دوستیاں غلط ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے گناہ کے کاموں میں تعاون کرنے کے لیے ہوتی ہیں ان کے لیے اس واقعہ میں بڑی عبرت ہے نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دو اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دو ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles