ملک میں کورنا کی نئی لہر شدت اختیار کرنے لگی،گزشتہ 24 گھنٹے میں 382کیسز رپورٹ، 2 اموات ہوئیں ،87 کورونامریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،،مثبت کیسز کی شرح 2.85فیصد رہی،،قومی ادارہ صحت نے تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا صورتحال پر غور کیاگیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔خورشید شاہ نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے.