عمران خان نےدو جولائی کو پریڈ گراونڈ میں احتجاجی جلسے کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا.
تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح سیاسی کمیٹی سےخطاب میں چیئر مین تحریک انصاف نےکہا کہ غلاموں کو قوم پر مسلط رکھنے کے لئے پورا جمہوری نظام داؤ پر لگایا جارہا ہے،سندھ اور پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف،مگر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بن گیا،عوام کو مہنگائی کی اذیت سے دوچار کرکے چوروں کے لئے این آر او ٹوکا اہتمام قوم نے مسترد کردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک ہی قوم کو اس تباہی سے نکالے گی۔