9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ کے بلدیاتی الیکشن  کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے ۔غیر سرکاری غیر ختمی نتائج کے مطابق پيپلز پارٹی نے لاڑکانہ، کشمور اور کندھکوٹ ميں کلين سويپ کیا۔سہیل انور سیال کے چھوٹے بھائی اور خورشيد شاہ کے بیٹے بھی جیت گئے۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت لیے۔ تقریباً تمام ہی اضلاع میں ووٹروں نے تیر پر بڑھ چڑھ کر ٹھپّے لگائے۔ دوسرے امیدواروں کو بہت ہی کم حلقوں میں فتح حاصل ہوسکی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکےہیں ۔ جن میں سے پیپلز پارٹی نے 244 نشستیں جیت لیں۔جی ڈی اے نے 22 جبکہ 20 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی 14 اورجے یو آئی ف صرف 7نشستیں جیت سکی۔

ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔ کُل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے اب تک 426 نشستیں جیت لیں۔جی ڈی اے 65 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 62 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔۔تحریک انصاف صرف 10 نشستوں پر کامیاب ہوسکی، جے یو آئی ف 8 اور دیگر جماعتوں نے 12 نشستیں جیت لیں۔

سہیل انور سیال کے چھوٹے بھائی اور خورشيد شاہ کے بیٹے بھی جیت گئےلیکن صوبائی وزیر منظور وسان کے آبائی علاقے میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔ایم کیو ایم نواب شاہ کے شہری علاقے سے کوئی نشست نہ جیت سکی ۔

سابق صدر آصف زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی جیالوں کی فتح قرار دیدی کہتےہیں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔کارکن بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لیں۔ فتح آپ کی منتظر ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles