18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

پنجاب حکومت نےآئندہ مالی کے بجٹ کے40مطالبات زرکی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی کے بجٹ کے چالیس مطالبات زر کی منظوری دیدی،صوبائی وزیر خزانہ سردار اویس لغاری کاکہنا تھا الیکشن سے قبل ہمارے لئے بڑے بڑے چیلنجز ہیں۔

ایوان اقبال میں ہونیوالے بجٹ اجلاس میں پنجاب حکومت نے 27 کھرب 11ارب 67کروڑ23 لاکھ روپے کے 40 مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کرلیے، محکمہ پولیس کیلئے ایک کھرب 49ارب، تعلیم کیلئے 81ارب 50کروڑ،صحت کیلئے ایک کھرب 83ارب کے مطالبات زر منظور کیے گئے،زراعت کیلئے 20ارب4کروڑ ، محکمہ آبپاشی کیلئے 24ارب91کروڑ روپے ،سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کےلئے ایک کھرب ایک ارب روپے کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ اویس لغاری کا کہنا تھا اگر آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ ہوتے تو ترقیاتی بجٹ کیلئے ساڑھے تین سو ارب روپے مزید موجود ہوتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی،،،ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 23جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles