ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ملتان، اور بہاولپور میں بارش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد۔ شجاع آباد۔ روجھان۔ جہانیاں۔ کشمور۔ کندھ کوٹ۔ اور اوباڑو میں بھی بادل برسے،،،بعض شہروں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔ پشاور۔ نوشہرہ۔ سوات سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ابر کرم برسا،کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ملک میں ستائیس جون سے مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔