وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک بار پھر زیر عتاب آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بولے مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کریں۔کابینہ اراکین نے بھی آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونے سے متعلق وزیر خزانہ سے سخت سوالات کیے۔ جس پر مفتاح اسماعیل بولے .عالمی منڈی کو دیکھ لیں قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں۔ آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر ملے گی۔امیروں کےلیے ٹیکس بڑھایا۔