سابق وزیر اعظم عمران خان نےنیب ترامیم چیلنج کرنے کا اعلان کردیا.
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،نیب ترامیم پاس کر کے ملک کا مذاق اڑایا گیا،کرپشن کسی بھی نظام کی جڑوں کو کھوکھلا کردیتی ہے،جس قوم میں کرپشن ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے،امید ہے عدالتیں نیب ترامیم کا نوٹس لیں گی.