آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان ویمن کرکٹر طوبی حسن کے اعزاز میں لاہور کالج میں تقریب سجائی گئی، تقریب میں ویمن کرکٹرز سدرہ نواز، نشرہ سندھو، وحیدہ اختر نے بھی شرکت کی۔
چیئرپرسن پاکستان کرکٹ بورڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ بورڈ لڑکیوں کو پرموٹ کرنے کے لیے بہترین کام کررہا ہے، ویمن کالجز کا کردار بہت اہم ہے.
طوبی حسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں میرا سفر گلی میں کھیلنے سے آغاز ہوا، اب گراس روٹ لیول پر ہمارے ادارے بہت اہم کام کررہے ہیں.
تقریب میں پی سی بی ویمن ونگ چیئرپرسن تانیہ ملک، وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو ڈاکٹر بشری مرزا اور ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید میمن نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور خصوصی شیلڈز پیش کی گئی.