19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ٹی وی اورتھیٹر کےسینئر اداکار مسعود خواجہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

چار دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ٹی وی اورتھیٹر کےسینئر اداکار مسعود خواجہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اداکاری اور مزاح کا منفرد انداز،مسعود خواجہ کی خاص پہچان تھی۔

مسعود خواجہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،ان دنوں وہ راولپنڈی کے ہولی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مسعود خواجہ نے اپنے فنی کیرئیر میں ڈرامہ “گیسٹ ہاؤس” اور “خواجہ آن لائن” سمیت کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا.

انہوں نے سٹیج ڈراموں میں بھی پرفارم کیا۔وہ اپنے خاص انداز اور چٹکلوں سے حاضرین کو ہنسا ہنسا کو لوٹ پوٹ کر دیتے۔

اپنی بے مثال اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا یہ فنکار 56 برس کی عمر میں اس جہان رنگ بو سے رخصت ہوگیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles