کولمبیا میں سابق گوریلا جنگجو ملک کے صدر منتخب

کولمبیا میں سابق گوریلا جنگجو ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔گستاؤف پیٹرو نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔وہ کالعدم ایم 19 تنظیم کے جنگجو رہے ہیں اور قید بھی کاٹ چکے ہیں.

کولمبیا میں بائیں بازو کے رہنما گستاؤف پیٹرو نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق گستاؤف پیٹرو نے 50.4 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مدمقابل روڈلف ہرنینڈز نے 47.3 فیصد ووٹ حاصل کئے۔دارالحکومت بگوٹا میں اپنے حامیوں کے سامنے خطاب کرتےہوئے گستاؤف پیٹرو نے کہا کہ آج سے کولمبیا تبدیل ہورہا ہے،یہ حقیقی تبدیلی ہمارے مقصد کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگی اور ملک میں پیار،برداشت اور بات چیت کی سیاست کی جائے گی۔

گستاؤف پیٹرو کا تعلق بائیں بازو کی جماعت سے ہے اور وہ بگوٹا کے سابق مئیر بھی ہیں۔ وہ کالعدم ایم 19 تنظیم کی جانب سے جنگجو بھی رہے ہیں اور قید بھی کاٹ چکے ہیں جس کے بعد انھیں عام معافی کے تحت رہائی ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں