9.9 C
New York
Saturday, December 9, 2023

Buy now

spot_img

وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیسز میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔نیب نے درخواست کی مخالفت کردی۔

لاہورکی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔ نیب پراسیکیوٹر بولے کہ مستقل حاضری معافی دینےکی ٹھوس وجوہات نہیں۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا گیا۔

اس دوران شہباز شریف روسٹرم پر آگئے، ان کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی بلاجواز حاضری معافی کی درخواست دائر نہیں کی۔۔ اب میرے کندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داری ہے جس کےلئے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فاضل جج کو ترقیاتی کاموں پر مبنی کتابچہ دے دیا۔جس پرفاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ لگتا ہے آپ نے یہ کتابچہ مجھ سے سارا آج ہی پڑھالینا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے فاضل جج سے شکوہ کیا کہ میرے پاس یہ کتابچہ نہیں ہے ، شہباز شریف نے پراسیکیوٹرکو جواب دیا کہ یہ بھائی آپ لے لو۔۔آپ پڑھ بھی لو۔جس پر عدالت کا ماحول خوشگوار ہوگیا۔۔ شہباز شریف کے جانے کے بعد عدالت نے مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرنےکا فیصلہ سنادیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles