18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کے لیے سکواڈ کے کھلاڑیوں کو فائنل کر لیا

قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کے لیے سکواڈ کے کھلاڑیوں کو فائنل کر لیا جس کا اعلان آئند 24 سے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا، دورہ کی تیاری کے لیے کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔

پاکستان سر ی لنکا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اگلے ماہ شیڈول ہے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے، چئیرمین رمیز راجہ کی منظوری کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان اگلے دو روز میں کر دیا جائے گا،

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں، تاہم محمد نواز اور یاسر شاہ کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کا امکان ہے، ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے لیے سرفراز احمد اور محمد حارث کے ناموں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے.

دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا جبکہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles