18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

لاہور میں نئی فلم “چودھری” کے ٹریلر اور گیتوں کی لانچنگ تقریب سجائی گئی

لاہور میں نئی فلم “چودھری” کے ٹریلر اور گیتوں کی لانچنگ تقریب سجائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر مبنی ہے ۔ جس میں حاضر سروس دو ایس ایس پی ۔ جبکہ 19 ڈی ایس پیز نے اداکاری کی ۔

جذبہ حب الوطنی، مٹی سے محبت کا رنگ، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ۔ اور بہادری کی مثال چودھری اسلم کا مثبت کردار ۔ موضوع ہے نئی پاکستانی فلم “چودھری” کا ۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں فلم کے ٹریلر اور گیتوں کی لانچنگ تقریب سجائی گئی ۔ جس میں شوبز ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ۔

فلم کی کہانی شہید چوہدری اسلم کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم میں حاضر سروس ڈی ایس پی طارق اسلام خان چودھری اسلم کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار یاسر حسین، ارباز خان، سلیم معراج، سہیل سمیر، اداکارہ ثناء اور جیا علی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

فلم میں گلوکار عطاء اللہ خان عیسی خیلوی اور راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 24 جون سے سینما گھروں کی زینت بنے گی .

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles