کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شبیر قریشی گرفتار.
تفصیلات کے مطابق شبیر قریشی آج نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں پولیس انہیں پکڑ کر ساتھ لے گئی۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے شبیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔ شبیر قریشی کے خلاف دست درازی کا مقدمہ ایک خاتون کی مدعیت میں درج ہے.