پی پی 167 کے مرکزی دفتر پر حملہ کر کے درجنوں کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کہتے ہیں،حکومت نے فاشزم کی نئی روایت شروع کی ہے۔ 25تاریخ کے بعد سے ایک ظلم کا دور چل رہا ہے۔ ہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے،حملہ بھی ہمارے دفتر پر، لڑائی بھی ہم سے کریں اور پرچہ بھی ہمارے خلاف۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی۔ یہ 20سیٹیں خود بتادیں گی۔