تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاہے کہ شبیر گجر کےدفتر پر نذیر چوہان نے حملہ کیا،خالدگجرکی گاڑی پرگولیوں کےنشانات موجودہیں.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے لاہورہائیکورٹ سے ایکشن لینے اور ملزمان کوگرفتارکرنے کی اپیل کی تاکہ الیکشن صاف وشفاف ہوں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ دھاندلی میں پوسٹ گریجویٹ ہے،ان کوپتہ ہے کہ پی ٹی آئی 14 سیٹیں جیت گئی تووزیراعلیٰ گیا،انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ مریم صفدرنےجس اندازمیں مخاطب کیا،اسی انداز میں جواب دیاجائےگا۔