لاہورکے حلقہ پی پی 167 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ۔ لیگی امیدوار بال بال بچ گئے۔ بیٹا اور گارڈ زخمی ہوگئے۔جھگڑا حلقے میں بینرز اتارنے پر ہوا۔ نذیر چوہان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملے کا الزام کہتے ہیں۔ خالد گجر نے ہم پر فائرنگ کی۔۔میری گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا.
لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی167 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی نذیرچوہان قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔
لیگی امیدوار نذیر چوہان نے الزام عائد کیاکہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب قافلہ پہنچا تو مخالف امیدوار خالد گجر اوراسکے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔جس سے گاڑی چھلنی ہوگئی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شبیرگجر نے لیگی امیدوار پر حملےکا الزام لگا دیا۔ بولے کہ نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ انکے دفترپردھاوا بولا فائرنگ بھی کی۔