9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

عامر لیاقت حسین کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب 27 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جمعہ 17 جون کو مرحوم عامر لیاقت حسین کی خالی ہونے والی سیٹ سے متعلق ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کیلئے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہو سکیں گے۔ کراچی ایسٹ کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان 25 جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا، وہ پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles