مبارک ہو! پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا، حنا ربانی کھر

پاکستان کو مبارک ہو! وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہو چکاہے. ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو تمام نکات سے کلیئر کر دیا،گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل فیٹف طریقہ کار کے مطابق ہوتا ہے.
توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہو جائے گا،ہماری جیت 4سالہ کوششوں کا ثمر ہے،پاکستانی حکومت ایف اے ٹی اے کے ضابطوں کی پابندی جاری رکھے گی ،اس سےمعیشت کی بہتری کو تقویت ملے گی،ایف اے ٹی ایف پر کام کرنے والی پاکستانی ٹیم کو شاباش،پاکستان زندہ باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں