پاکستان نے عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے،منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی مدد پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے.
ایف اے ٹی ایف کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی،جس کے بعد رواں سال اکتوبر میں ہی پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں .ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے34آئٹمز پر مشتمل دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں،،،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے تمام شرائط مکمل کر دی ہیں.